حیدرآباد،20،دسمبر(اعتمادنیوز)راجیندر نگر پولیس حدودمیں ایک خاتون نے خودکو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔21سالہ ڈی وجے لکشمی نے یہ انتہائی اقدام جمعہ کے دن
اٹھایا۔خاتون کو عثمانیہ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹوں کے بعد فوت ہوگئی۔پولیس کے مطابق لکشمی ڈی سبھاش کے ساتھ 25اپریل 2011کوشادی کی تھی ۔انہیں بچہ بھی ہے۔پولیس خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے مصروف تحقیقات ہے۔